چمن میں سرکاری ملازمین کے بیلٹ پیپرزغائب،ملازمین کا احتجاج

 چمن میں سرکاری ملازمین کی جانب سے تین ہزار سے زائد بیلٹ پیپرز جمع کرائے گئے تھے مگر گزشتہ روز ڈاک خانے سے ایک ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کے بیلٹ پیپرزغائب پائے گئےہیں 

سرکاری ملازمین نے بیلٹ پیپرز غائب کرنے کا الزام چمن ڈاک خانے کے پوسٹ ماسٹر پر لگادیا ہے ان کا کہنا ہےکہ مزکورہ پوسٹ ماسٹر ایک امیدوار کا رشتہ دارہے جس نے مخالفین کے سرکاری ووٹ غائب کردِئیے ہیں جس پر متحدہ ملازمین کے صدرعبدالمنان خان نے دیگر ملازمین کے ہمراہ پریس کانفرنس  میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ھوئے کہا کہ ڈاک خانے سے سرکاری ووٹ غائب کردیے گئے ہیں۔

بعد میں متحدہ ملازمین نے چمن پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا  اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ سرکاری بیلٹ پیپرز غائب کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے

Government Servant

Election 2018

Eelection Commission

chaman balochistan

Tabool ads will show in this div