مصباح الحق کو قذافی اسٹیڈیم کے گیٹ پر روک لیا گیا، گاڑی لیجانے کی اجازت نہ ملی

اسٹاف رپورٹ

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے کھلاڑيوں کو گاڑياں قذافی اسٹيڈيم ميں لانے پر پابندی عائد کردی، سيکيورٹی گارڈرز نے کپتان مصباح الحق کی گاڑی کو گيٹ پر روک ليا، اصرار کے باوجود اندر جانے کی اجازت نہيں دی گئی۔

قومی کرکٹ ٹيم کے کپتان مصباح الحق لاہور قذافی اسٹيڈيم ميں ٹريننگ سيشن ميں حصہ لينے کیلئے پہنچے تو انہيں داخلی دروازے پر روک ليا گيا، سيکيورٹی گارڈز کا کہنا تھا کہ کسی کرکٹر کو اسٹيڈيم ميں گاڑی لانے کی اجازت نہيں۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ قومی ٹيم کے کپتان ہیں اور انہيں پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے ليکن اصرار کے باوجود جب انہيں اجازت نہ ملی تو وہ گاڑی قذافی اسٹيڈيم کے گيٹ کے سامنے کھڑی کرکے اندر چلے گئے۔

تاہم بعد ميں پی سی بی کے ڈرائيور کے ذريعے مصباح الحق کی گاڑی کو قذافی اسٹيڈيم کے گيٹ سے ہٹا ديا گيا۔ سماء

لیا

hand

wimbledon

season

procession

Tabool ads will show in this div