نیپرا کا عوام پرخود کش حملہ، بجلی نرخوں میں اضافے کی درخواست دیدی
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے بجلی کے نرخوں میں تین روپے چھ پیسے فی یونٹ کے ریکارڈ اضافے کی درخواست کردی ہے۔
بجلی مہنگی کرنے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگست کیلئے کی گئی ہے۔
اگست میں تقسیم کار کمپنیوں کو آٹھ ہزار آٹھ سو پچہتر گیگا واٹ بجلی فروخت کی گئی۔ جس کی مالیت ستاون ارب چالیس کروڑ روپے رہی۔
اگست کیلئے ریفرنس فیول لاگت تین روپے ساٹھ پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی ۔ ریفرنس کے مقابلے میں بجلی کی اصل فیول لاگت چھ روپے بیالیس پیسے فی یونٹ رہی ۔ سماء