قومی کھلاڑیوں کی منگل سے وطن واپسی شروع ہوگی
دورہ زمبابوے میں فتح کے جھنڈے گاڑنے کے بعد قومی کھلاڑیوں کی کل سے وطن واپسی شروع ہوگی۔
کپتان سرفراز احمد براستہ دبئی کراچی آئیں گے۔ کوچنگ اسٹاف ، فہیم اشرف، آصف علی حفیظ، حسن علی اورعامر لاہور پہنچیں گے۔ عثمان شنواری، شاداب اور محمد نواز کی اسلام آباد آمد ہوگی۔
شعیب ملک کی فلائٹ سیالکوٹ آئے گی جبکہ دورے میں شاندار کارکردگی دکھانے اور ریکارڈ کے انبار لگانے والے فخر زمان پچیس جولائی کی صبح پشاور پہنچیں گے۔