انتخابات کتنے شفاف ہوں گے؟، فافن کا تجزیہ

فافن نے انتخابات کی شفافیت سے متعلق تجزیہ پیش کردیا، سرور باری کہتے ہیں کہ 90 فیصد سیاسی لوگ کہہ رہے ہیں کہ کام کے یکساں مواقع مل رہے ہیں، زمینی حقائس خلائی مخلوق کے بیانات سے بالکل مختلف ہیں۔

سماء کی اسپیشل الیکشن ٹرانسمیشن کا آغاز ہوگیا، فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کے جنرل سیکریٹری سرور باری کہتے ہیں کہ 90 فیصد سیاسی لوگ کہہ رہے ہیں کہ کام کا یکساں مواقع مل رہا ہے، صرف 10 فیصد سیاسی شخصیات مہم چلانے سے روکے جانے کی شکایات کررہی ہیں، زمینی حقائق خلائی مخلوق کے بیانات سے بالکل مختلف ہیں۔

انتخابات کتنے شفاف ہوں گے؟، فافن نے تجزیہ پیش کردیا، جنرل سیکریٹری فافن کہتے ہیں کہ ٹرن آؤٹ 45 فيصد سے زيادہ نہيں ہوگا، موسم کی شدت ٹرن آؤٹ پر اثر انداز ہوسکتی ہے، الیکشن میں انتظامی بے قاعدگیاں ہونے کے بھی خدشات ہیں، خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی 67 علاقوں سے شکایات ملی ہیں۔

پاکستان میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کیلئے 25 جولائی کو پولنگ ہوگی، آج رات 12 بجے انتخابی مہم ختم ہورہی ہے۔

POLLING

Election 2018

#GE2018

Sarwar Bari

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div