نیو کراچی کا حلقہ این 253 مسائل کا گڑھ
نيوکراچی میں برسوں پرانے مسائل حل نہ ہوسکے،ووٹ لینے والے امیدوار یہاں کے لاکھوں مکینوں کو کچرے اور گندگی کے درمیان لاوارث چھوڑ کر غائب ہوگئے۔
حلقہ اين اے 253 نارتھ کراچي، بلال کالوني انڈسٹريل ايريا اور نيو کراچي بات تو يہي ہے کہ نيو کراچي ميں کچھ نيا نہيں، وہي کچرا وہي گندگي اور وہي سيورج کاپاني ماضي ميں ايم کيوايم کے اميدوار حلقے سے کامياب تو ہوتے آئے مگر حلقے کي حالت ميں سدھار نہ آيا۔
نیو کراچی کے مکینوں کا کہنا تھا کہ سڑکوں کا حال تباہ ذمہ داروں نے اپنا فريضہ ادا نہ کيا، چار لکھ کے قريب ووٹرز جو اپنا حقِ رائے دہي استعمال کريں گے، پي ايس پي کے مصطفيٰ کمال اور ايم کيوايم پاکستان کے اسامہ قادري کے درميان کانٹے کا مقابلہ ہونے کي اميد ہے۔
اب ديکھنا يہ ہے کہ يہاں پتنگ اڑان بھرے گي يا ڈولفن ووٹرز کے دلوں ميں گھر کرے گي اس کا فيصلہ 25 جولائي کو ہوگا۔