تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان

photo source: Samaa/Muhammad Atif
photo source: Samaa/Muhammad Atif
[caption id="attachment_1210347" align="alignnone" width="640"] photo source: Samaa/Muhammad Atif[/caption]

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے ہدایت کی کہ صوبے میں جاری تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور مجوزہ منصوبوں کو وقت مقررہ میں مکمل کیا جائے۔

نگران وزیراعلیٰ نے پیر کے روز عالمو چوک کے قریب نئے تعمیر شدہ بلوچستان پولیس کے فلیٹس کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر آئی جی پولیس محسن حسن بٹ، ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ، سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو اکبر بلوچ اور دیگر پولیس آفیسران بھی موجود تھے۔

سی اینڈ ڈبلیو کے حکام نے وزیراعلیٰ کو نئے تعمیر شدہ فلیٹس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 152 ملین روپے کی لاگت سے 52 فلیٹس تیار کئے گئے ہیں۔ جبکہ علاقے میں کمیونٹی ہال اور بچوں کے لئے پارک بنانے کا منصوبہ زیر غور ہے جس پر جلد کام کا آغاز کیا جائے گا۔

بعد ازاں، وزیراعلیٰ نے فلیٹس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان پولیس کی بہتری اور پولیس محکمے کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی سے ان کی نہ صرف کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کرسکیں گے۔

Alauddin Mari

caretaker chief minister Balochistan

Tabool ads will show in this div