بائیکاٹ سےغیرجہموری قوتوں کو فائدہ نہیں دینگے،محمود خان اچکزِئی
رپورٹ:سعید اچکزئی
چمن میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگرالیکشن میں نتائج کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو گلی گلی میں احتجاج ھوگا۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جسٹس شوکت صدیقی نے کلمہ پڑھ کر جو کچھ کہا ھے اس پر پوری قوم غور کریں کہ اس ملک میں کیا ھورہا ھے، اس ملک میں سچ بولنا گناہ ھے اس کی سزا ہمیں دی جارہی ھے،اگر پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ھوگا تو پاکستان ترقی کرے گا، عوام کو چائیے کہ جہموری اور غیر جمہوری قوتوں کی جنگ میں ہمارا ساتھ دیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی میں کسی بھی ملک کا کوئی فائدہ نہیں ھے سب کومل کر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ھوگا، پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوستی کے سوا کوئی چارہ نہیں ھے، نوازشریف اور مریم نواز کو جیل میں ڈال کر اب ان کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا، اگرالیکشن میں نتائج کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو گلی گلی میں احتجاج ھوگا۔