مشکوک پوسٹل بیلٹس کی برآمدگی، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا دھرنا

Jul 22, 2018
photo source: Samaa/ Liaquat Ali
photo source: Samaa/ Liaquat Ali
[caption id="attachment_1209392" align="alignnone" width="640"] photo source: Samaa/ Liaquat Ali[/caption]

صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 80 سیہون میں مشکوک پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لفافوں کی برآمدگی کا معاملے پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ اور این اے 233 اور پی ایس 80 کے امیدوار سید جلال محمود شاہ کی قیادت میں دھرنا دیا گیا ۔

دھرنے میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی و ضلعی قیادت سمیت کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دھرنے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مسافر مسائل سے دوچار رہے۔

پوسٹل بیلٹ پیپرز کے معاملے پر جلال محمود شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کل ہم نے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی چوری پکڑی جو ریٹرننگ افیسر کے دفتر سے شروع ہوئی۔ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کہ دفتر میں ہورہی تھی۔

سید جلال محمود شاہ نے کہا اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ پری پول رگنگ ہے جس میں ہمارے ریٹرننگ آفیسر بھی شامل ہیں۔ اصل ہمارا مجرم وہ ہے جو اس کو چھپا رہا ہے۔

elections 2018

#GE2018

PS-80 Sehwan

Syed Jalal Mehmood Shah

Tabool ads will show in this div