کوہستان ويڈيو اسکينڈل کا فيصلہ، ایک مجرم کو سزائے موت، 5 کو عمر قید

اسٹاف رپورٹ


ایبٹ آباد : کوہستان میں مرنے والوں کا خون رنگ لے آیا، ویڈیو اسکینڈل  کیس کا فیصلہ آگیا، عدالت نے ایک مجرم کو سزائے موت اور 5 کو عمر قید کی سزا سنادی، سزا پانے والے تمام ملزمان 3 سگے بھائیوں کے قتل میں ملوث تھے۔


عدالت نے قتل کے مقدمہ میں 5 ملزمان شمس الدین، طاؤس، اول خان، یدول اور جونتا ظہیر کو عمر قید اور 2، 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ مختصر خان کو سزائے موت کا حکم ديا گيا، ملزمان کا تعلق آزاد خیل قبائل سے ہے۔


ملزمان نے کوہستان ویڈیو اسکينڈل میں نظر آنے والے لڑکوں کے 3 سگے بھائیوں 36 سالہ شاہ فیصل، 34 شیر دل اور 32 سالہ رفیق دین کو 3 جنوری 2013ء کو قتل کیا تھا، پولیس نے 6 افراد پر 302 جبکہ ديگر ملزمان پر دفعہ 109 کے تحت پرچہ کاٹا تھا۔ سماء

کا

کو

ایک

risk

restrictions

firm

scraps

Tabool ads will show in this div