عمران اسماعیل سماء کی بائیک پر
مختلف شہروں میں سماء کی بائیک کوریج جاری ہے۔ پی ایس ایک سو گیارہ کے امیدوار اور تبدیلی آئی رے کا پارٹی نغمہ گانے والے عمران اسماعیل سما کے نمائندے احمر رحمان کے ساتھ عوامی سواری پر حلقے کا دورہ کررہے ہیں ۔
سماء کی بائیک کوریج کے دوران عمران اسماعیل نے کہا کہ اس علاقے میں پانی مسئلہ ہے۔ ہم ٹینکر مافیہ سے نجات دلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول ہاؤس کے سامنے سے تمام رکاوٹیں ہٹاؤں گا۔ اور عوام ہمارے ساتھ ہیں جو تبدیلی لائیں گے۔