حنیف عباسی نااہل،این اے60میں ن لیگی سرگرمیاں ٹھپ

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/Hanif-Abbasi-After-Math-Isb-Pkg-22-07.mp4"][/video]

مسلم ليگ کے مضبوط اميدوارحنيف عباسي کي ايفي ڈرين کيس ميں سزا اور نااہلي کےبعدراولپنڈی کےحلقہ این اے ساٹھ ميں سياسي سرگرمياں ٹھپ ہوگئیں۔ ليگي خيمے ميں سوگ کاعالم ہے اورمتوالوں نےفيصلہ ماننے سے انکارکرتےہوئےاليکشن ملتوي کرانے کا مطالبہ کرديا۔

ايفي ڈرين کوٹہ کيس ميں حنیف عباسی نااہل ہوئےتوليگي اميدوارکے اليکشن آفس ميں خاموشيوں کے ڈيرے پڑگئے۔حلقہ اين اے 60میں سیاسی سرگرمیاں مانند پڑگئیں۔

جہاں مسلم ليگ ن کی سیاسی سرگرمیاں عروج پرتھیں وہاں عدالتي فیصلے نے تمام تياريوں کو بريک لگادي۔حلقے میں ويراني کاعالم ہے۔ليگي خيمے ميں ہوکا عالم ہے۔ ليگي کارکن فيصلے کو جلد بازي قرارديتے ہيں اورکہتے ہيں کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کيے گئے۔

عدالتی فیصلہ اپنی جگہ مگر متوالوں کا ایک ہی مطالبہ ہےکہ الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے یا الیکشن ملتوی کیا جائے۔کارکنان کہتے ہیں کہ سیاسی فیصلے ووٹ کی طاقت سے ہوتے ہیں،عوام کو فیصلے کرنے دیے جائیں۔

Ephedrine Case

Tabool ads will show in this div