کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کرنا پی سی بی کا کام ہے، مصباح الحق

اسٹاف رپورٹ

لاہور : قومی کرکٹ ٹيم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کپتان بنانا ان کا نہيں کرکٹ بورڈ کا کام ہے، تمام کھلاڑیوں کو کارکردگی پر توجہ دينا چاہئے۔

قذافی اسٹيڈيم لاہور ميں جاری کيمپ ميں پريکٹس کے بعد ميڈيا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے پی سی بی کی جانب سے لگائے گئے کيمپ کی تعريف کی اور کہا کہ اگلی سيريز ميں اس کيمپ کے دوران کی گئی محنت کا بہت فائدہ ہوگا، جس کا مقصد صرف فٹنس ليول بہتر بنانا تھا۔

انہوں نے بورڈ کی جانب سے کنٹريکٹ کو فٹنس سے مشروط کرنے کے اقدام کو بھی اچھا قرار ديا۔

کپتان کا کہنا تھا کہ دورہ سری لنکا سے قبل 10 سے 12 روز کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا، اس موقع پر فاسٹ بولر محمد عرفان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عرفان ايک مہلک ہتھیار ہے، اس کی فٹنس ٹیم کیلئے بہت ضروری ہے۔

کپتانی سے متعلق سوال کا جواب ديتے ہوئے مصباح کا کہنا تھا کہ مستقبل کیلئے کپتان تیار کرنا بورڈ کا کام ہے اور نوجوان کھلاڑيوں ميں کپتانی کی تمام تر صلاحيتں موجود ہيں۔ سماء

judge

woes

season

glasses

Tabool ads will show in this div