ایشین چیمپینز ٹرافی کا شیڈول جاری کردیا گیا
ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ایشین چیمپینز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بڑا ایونٹ 18 سے 28اکتوبر تک اومان میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشین اور ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایشین ہاکی فیڈریشن کے ایونٹ میں پاکستان، بھارت، ملائشیا، کوریا، جاپان اور اومان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 20اکتوبر کو ہوگا۔ گرین شرٹس19اکتوبر کو کوریا، 22اکتوبر کو اومان، 24اکتوبر کو جاپان اور25اکتوبر کو ملائشیا سے مقابلہ کرے گی۔ ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کا فائنل28 اکتوبر کو ہوگا۔
دوسری جانب قومي ہاکي ٹيم کے مينجر حسن سردار کا کہنا ہے فنڈز نہ ملے تو ایشین گیمز میں شرکت نہيں کرسکيں گے۔ گيمز کي تياري پيسوں سے ہي ہوگي۔ مالی بحران کا ذکر کرتے ہوئے حسن سردار کا کہنا تھا کہ فیدریشن کی جانب سے فنڈز نہیں مل رہے، جس کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت یقینی نہیں۔