حنیف عباسی کو سزا ، شیخ رشید کا پہلا درعمل

ایفیڈرین کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنا پہلہ درعمل دے دیا ۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا سماء سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ حنیف عباسی نے منشیات فروخت کی،انسان جوبوتاہےوہی کاٹتاہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میری خواہش تھی حنیف عباسی الیکشن لڑیں، حلقہ این اے60میں الیکشن ون سائیڈڈ ہوگیا ہے،واضح رہے حنیف عباسی این اے60سےن لیگ کے امیدوار تھے۔

ایفیڈرین کیس، حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا، عدالت سے گرفتار

انسداد منشیات عدالت نے ایفی ڈرین کیس کافیصلہ سنادیا، مسلم لیگ ن کے رہنماء کو مجرم قرار دے کر عمر قید کی سزا سنادی گئی، اے این ایف نے حنیف عباسی کو گرفتار کرلیا۔

عدالت نے ایفیڈرین کوٹہ کیس کیس کا آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا، این اے 60 سے لیگی امیدوار حنیف عباسی الیکشن کیلئے بھی نااہل قرار ہوگئے، ان کا مقابلہ شیخ رشید سے تھا۔

PML N

SHAIKH RASHEED

elections 2018

Ephedrine Case

#GE 2018

pakistan elections 2018

NA60

Hanif Abbasi Arrest

Tabool ads will show in this div