نواز شریف کو جیل میں ایئر کنڈیشنر فراہم کردیا گیا

Artwork: Uzair Mariwala

سابق وزیراعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ایئر کنڈیشنر فراہم کردیا گیا، وزیر قانون پنجاب کہتے ہیں کی وفاق کی تجویز پر سہولت دی گئی، نگراں حکومت کا یہ اختیار نہیں تھا۔

وزیر قانون پنجاب ضیاء حیدر رضوی کہتے ہیں وفاقی حکومت کی تجویز پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ایئر کنڈیشنر کی سہولت فراہم کردی گئی، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ قانونی طور پر نگراں حکومت يہ سہولت نہيں دے سکتی تھی، ہم اس وقت کسی کی ناراضگی مول نہيں لينا چاہتے، جانب داری کا الزام لگانے والوں کو اپنے رويے پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایون فیلڈ کیس میں احتساب عدالت نے 10 سال قید اور 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی تھی، انہیں 13 جولائی کو لندن سے واپسی پر مریم نواز سمیت گرفتار کرلیا گیا تھا، ن لیگ کے قائد کی بیٹی کو بھی 7 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

JIT

MARYAM NAWAZ

Election 2018

air conditioner

Panama

adiyala jail

AVENFIELD

#GE2018

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div