مریم نواز شریف نے جیل سے ٹویٹ کردیا؟

GE Artwork: Uzair Mariwala

سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کے جیل جانے کے بعد ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے پہلا پیغام جاری کیا گیا ہے، یہ پیغام فیض احمد فیض کے اشعار پر مبنی  ہے۔

ایون فیلڈ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال قید جبکہ ان کی بیٹی مریم نواز کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، دونوں کو لندن سے وطن واپسی پر 13 جولائی کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز اڈیالہ جیل میں ہیں تاہم ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے پارٹی کارکنوں اور  مداحوں کیلئے فیض احمد فیض کے اشعار پر مبنی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

’’جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے

یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں

یہ بازی عشق کی بازی ہے، جو چاہو لگا دو ڈر کیسا

گر جیت گئے تو کیا کہنا، ہارے بھی تو بازی مات نہیں‘‘

مریم نواز کے ٹویٹر پیغام کے آخر میں ووٹ کو عزت دو کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا ہے۔

مریم اڈیالہ جیل میں قید ہیں تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ ٹویٹ انہوں نے خود کیا یا باہر سے کسی سے کروایا ہے۔

MARYAM NAWAZ

Election 2018

adiyala jail

AVENFIELD

#GE2018

Tabool ads will show in this div