منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری اور فریال تالپور مفرور قرار

سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو مفرور قرار دے دیا گیا، سٹی کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کا چالان جمع کرادیا گیا، نجی بینک کے چیئرمین سمیت دیگر 18 افراد کو بھی مفرور قرار دیا گیا ہے۔

نمائندہ سماء کے مطابق ایف آئی اے نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس کا چالان سٹی کورٹ میں جمع کرادیا، جس میں سابق صدر آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور نجی بینک کے چیئرمین سمیت 20 افراد کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔

منی لانڈرنگ کیس میں سابق بینکر حسین لوائی و دیگر پہلے ہی گرفتار ہیں، مفرور قرار دیئے جانیوالوں میں انور مجید اور ان کے بیٹے کا نام بھی شامل ہے، فہرست میں سابق صدر اور ان کی بہن کا نام 19 اور 20 ویں نمبر پر ہے۔

FARYAL TALPUR

ASIF ZARDARI

Bank

city court

ANWAR MAJEED

Hussain Luwai

Tabool ads will show in this div