چمن میں سکیورٹی خدشات کے باعث امیدواروں کو سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایات

رپورٹ :سعید اچکزئی

گزشتہ روز مال روڈ پر موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکے سے چھ افراد زخمی ھوگئے تھے، دھماکے میں ایک سینئر سکیورٹی آفیسر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جب کہ چمن دھماکے کے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

آج ماہرین نے کرائم سین سے شواہد جمع کرنے کے بعد مال روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ھے،مال روڈ پر دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او سٹی محمد انور کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ھے جس میں دہشت گردی اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

 چمن شہر سمیت ضلع بھر میں الیکشن مہم کے لئے امیدواروں کی جانب سے تمام جلسے،جلوس اور کارنرمیٹنگز بھی ختم کردیے گئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

چمن میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر گزشتہ روز ہی سے انٹرنیٹ سروس فورجی اور تھری سروس بند کردی گئی ہے جو مزید دس روز کے لئے بند رہیگی جب کہ  کل سے تین دن کے لے چمن بارڈر بھی مکمل طورپر سیل رہے گی، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی چیکنگ سخت کردی گئی ھے۔

ڈی پی او چمن محمد بقاء خان بگٹی نے بتایا کہ ضلع قلعہ عبداللہ چمن میں سکیورٹی کے خدشات موجود ھیں جس کی وجہ سے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو کہا ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں محدود کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جاسکے

security high alert

Election 2018

section 144 imposed

Bab e Dosti

crime scene

Chaman blast

Tabool ads will show in this div