سونالی نے کیسے بیٹے کو اپنے کینسر میں مبتلا ہونے کا بتایا؟

کینسر جیسے موذی مرض سے نمٹتی اداکارہ سونالی باندرے نے نئی پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنے بیٹے رنویر کیساتھ موجود ہیں۔ اس پوسٹ کے ذریعے اداکارہ نے بتایا ان کیلئے اپنے کینسر کا بیٹے کو بتانا کتنا مشکل تھا۔
سونالی کے مطابق ان کا 12 سالہ بیٹا اس مشکل وقت میں ان کی طاقت بن چکا ہے ،انہوں نے لکھا 12 سال 11 ماہ اور 9 دن قبل جب تم اس دنیا میں آئے تو میری مکمل توجہ کا مرکز بن گئے اور جب مجھے اپنے کینسر کا معلوم ہوا تو سب سے بڑی مشکل یہ تھی کہ تمہیں اس کے بارے میں کیا اور کیسے بتایا جائے
.@GOLDIEBEHL #SwitchOnTheSunshine #OneDayAtATime 🤞🌞 pic.twitter.com/YgtIrRuhmQ
— Sonali Bendre Behl (@iamsonalibendre) 19 July 2018
سونالی نے مزید لکھا کہ تم سے جھوٹ بولنے کے بجائے میں نے اور گولڈی (شوہر) نے فیصلہ کیا کہ ہم ایمانداری سے تمہیں سب بتائیں گے ،میرے بیٹے نے اس خبر کو بہت سمجھداری سے سنا اور اب وہ میری مثبت سوچ کی وجہ سے میری طاقت بن چکا ہے ، کبھی تو وہ میرا کردار اپناتے ہوئے مجھے بتاتا ہے کہ اب کیا کرنا چاہیے ۔
🤞🌞 #SwitchOnTheSunshine (1/2) pic.twitter.com/zz7SwJXlhz
— Sonali Bendre Behl (@iamsonalibendre) 10 July 2018