فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب آج ہوگی

ساؤ پالو: شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں، فٹبال کے سب سے بڑے عالمی میلے کی افتتاحی تقریب آج پاکستانی وقت کے مطابق رات سوا گیارہ بجے شروع ہوگی۔

برازیل کے شہرساؤ پالومیں سامبا کلچر، موسیقی اورقص کےعلاوہ آتش بازی بھی کروڑوں دلوں کو لبھائے گی۔

سائوپالومیں ہونے والی تقریب کوکئی سربراہان مملکت سمیت اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل  بھی رونق بخشیں گے۔۔منتظمین کا دعوی ہےکہ افتتاحی تقریب برازیلین ثقافت کی عکاس ہوگی جس کو مدتوں بھلایا نہیں جاسکےگا۔

آج شب ہونے والی تقریب میں چہ سوسےزائد فنکاراوربازی گر اپنےفن کامظاہرہ کریں گے۔۔ امریکی گلوکارہ جینفرلوپزساتھی فنکاروں کے ساتھ ورلڈ کپ کا آفیشل نغمہ ہم ایک ہیں پیش کریں گی۔

تقریب دن میں ہونے کی وجہ سے آتش بازی کا بڑا مظاہرہ نہیں  کیا جائے گا۔۔افتتاحی تقریب کے بعد میگا ایونٹ کا پہلا میچ برازیل اور کروشیاکے درمیان اسی گرائونڈ پرکھیلا جائےگا

کی

آج

guinea

Tabool ads will show in this div