سنسنی خیزمقابلہ،پےدرپےحملےکےبعداٹلی کی انگلینڈ کوشکست

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


ریو ڈی جنیرو : فٹبال ورلڈ کپ کے اہم میچ میں یورپ کی دو ایسی ٹیموں کا ٹکراؤ ہوا، جو سابق عالمی چیمپئن بھی ہیں، اٹلی کا انگلینڈ سے مقابلہ جس میں اطالوی ٹیم نے انگلش ٹیم کا ڈیفنس توڑ ڈالا اور دو ایک سے فتح سمیٹ لی۔

برازیل کے شہر ماناؤس میں گروپ ڈی کی ٹیموں انگلینڈ اور اٹلی کا ٹکراؤ ابتداء ہی سے دونوں ٹیموں کے ایک دوسرے پر حملے۔ 35ویں منٹ میں مارکیزیو نے گول کرکے اٹلی کو برتری دلائی۔ صرف 2 منٹ بعد ہی انگلینڈ کے ڈینئل اسٹریج نے جوابی وار کرتے ہوئے گول کرکے حساب برابر کردیا۔

دوسرے ہاف کے 5 منٹ بعد ہی  نے گیند کو جال میں پہنچا کر ایک مرتبہ پھر اٹلی کو ایک گول کی برتری دلادی۔ ایک گول کے خسارے کے بعد انگلینڈ کے اسٹرائیکرز نے تابڑ توڑ حملے کیے، لیکن کامیاب نہ ہوسکے اور میچ دو ایک سے اٹلی کے نام رہا۔ فاتح ٹیم کے بیلوٹیلی مین آف دی میچ قرار پائے۔ سماء

کی

سنسنی

Tabool ads will show in this div