پیپلزپارٹی ہی عوام کی واحد چوائس ہونی چاہئے، بلاول بھٹو زرداری

Jul 20, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/MI-BILAWAL-SOT-20-07.mp4"][/video]

بلاول بھٹو زرداری کہتے ہيں مسلم ليگ ن اور پی ٹی آئی نے انتخابات جيتنے کیلئے کالعدم تنظيموں اور انتہاء پسندوں سے اتحاد کرليا، پيپلز پارٹی ہی عوام کی واحد چوائس ہونی چاہئے۔

لاہور ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی نے کالعدم تنظیموں سے اتحاد کیا، پيپلز پارٹی ہی عوام کی واحد چوائس ہونی چاہئے، اس وقت دہشت گردی اور انتہاء پسندی عروج پر ہے۔

وہ بولے کہ پوری دنيا کی نظريں پاکستان پر ہيں، ميں جہاں جہاں گيا عوام کا بھرپور ردعمل ملا، اُميد پيدا ہوئی کہ عوامی مسائل کی سياست کی جاسکتی ہے، نفرت کی سياست کا نقصان ملک اور معاشرے کو ہوتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کراچی سے خیبرپختونخوا اور اسلام آباد تک میراتھن انتخابی مہم چلائی، وہ سندھ کے شہروں سے ہوتے ہوئے پنجاب میں داخل ہوئے جہاں سے خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا، چیئرمین پی پی پی نے اسلام آباد میں بھی کئی مقامات پر کارکنوں سے خطاب کیا، وہ اس وقت لاہور میں موجود ہیں جہاں سے آج رات کراچی پہنچیں گے۔

PTI

ban outfit

bilawal bhutto zardari

ALLIANCE

Election 2018

#GE2018

Tabool ads will show in this div