جنوبی وزیرستان، انتخابات کیلیے دفعہ 144 نافذ

[caption id="attachment_819171" align="alignnone" width="680"] photo source: AFP[/caption]

دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات کے لیے جنوبی وزیرستان میں آج جمعے سے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں الیکشن کمیشنر وانا دل نواز خان نے کہا حلقہ این اے پچاس جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔ اسلحہ کی نمائش اور ڈبل سواری پر پابندی ہوگی ۔

انہوں نے کہا جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی کی صورت حال اطمینان بخش ہے ۔

یاد رہے خیبر پختونخوا سے انضمام کے بعد انتظامیہ نے جنوبی وزیرستان میں پہلی مرتبہ دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے۔

south Waziristan

elections 2018

#GE2018

Tabool ads will show in this div