داعش بلوچستان کا امیر قلات میں ہلاک

سیکورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظٰیم داعش کے لئے بلوچستان میں امیر ہدایت اللہ کو ہلاک کر دیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق، کارروائی بلوچستان کے ضلع قلات کے پہاڑوں میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف عمل میں لائی گئی۔

آُپریشن کے دوران دہشت گرد تنظیم داعش کا اہم کمانڈر ہدایت اللہ عرف مفتی مارا گیا۔

ہلاک دہشت گرد داعش بلوچستان کا امیر تھا۔ اس کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال قلات منتقل کر دی گئی۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے ہدایت اللہ عرف مفتی افغانستان میں مقیم رہا ہے اور سانحہ مستونگ سمیت صوبے میں دہشت گردی کی کئی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق، وہ سنگین کارروائیوں میں ملوث تھا۔ حکومت بلوچستان نے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

kalat

DAESH

Hidayatullah

B+

Tabool ads will show in this div