ورلڈ کپ فٹبال : جرمنی نے پرتگال کو 0-4 سے پچھاڑ دیا

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

سلواڈور : ورلڈ کپ فٹبال میں جرمنی نے پرتگال کو 0-4 سے آؤٹ کلاس کردیا، مولر نے ہیٹ ٹرک کی۔

ورلڈ کپ فٹبال کے گروپ جی کے اہم میچ میں جرمنی نے پرتگال کو باآسانی 0-4 سے شکست دے دی، تھوماس مولر نے میگا ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک بنائی، میچ میں جرمنی شروع سے ہی حاوی رہا، 12 ویں منٹ میں مولر نے پنالٹی پر پہلا گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کے بعد 32 ویں منٹ میں میٹ ہیوملز نے گول کرکے جرمنی کی برتری دگنی کردی، پہلے ہاف کے اختتامی منٹ میں مولر نے شاندار فیلڈ گول سے اسکور 0-3 کردیا۔

دوسری ہاف میں بھی جرمنی نے حریف ٹیم پر کوئی رحم نہ کھایا اور تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا، 78 ویں منٹ میں ایک بار پھر گول کرنے والے مولر ہی تھے جنہوں نے پرتگال کے خلاف ٹیم کی جانب سے چوتھا گول کیا اور فتح یقینی بنادی، کرسٹیانو رونالڈ بھی اپنی ٹیم کیلئے کوئی خاص کمال نہ دکھا سکے۔ سماء

Tabool ads will show in this div