وزیراعظم نواز شریف کا بلوچستان کیلئے 8 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کوئٹہ : وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان میں وفاق کی جانب سے 8 ارب روپے کی سڑکیں بنانے اور زائرین کیلئے فضائی اور بحری سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔


وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی ختم کرنے کیلئے کئی اقدامات کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ 8 ارب روپے کی لاگت سے پنجگور اور خضدار میں سڑکیں بنائی جائیں گی، اخراجات وفاق برداشت کرے گا۔


وزیراعظم نے دہشت گردی کے واقعات پر دکھ کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا زائرین کی بسوں پر حملے کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، انہوں نے زائرین کیلئے ہوائی اور بحری سروس شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔


وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ گوادر پورٹ سے بلوچستان کی قسمت بدل جائے گی اور لوگوں کا احساس محرومی ختم ہوگا۔


وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان کے منتخب نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سمیت پورے ملک کو سنگین مسائل کا سامنا ہے، دہشتگردی کو ہر صورت ختم کریں گے، قوم بلوچستان کے ساتھ ہے، امن و امان، زراعت، توانائی کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ کاشغر گوادر راہداری کا 90 فیصد فائدہ بلوچستان کو ہوگا، اقتصادی راہداری سے بلوچستان کا احساس محرومی ختم ہوگا، صوبے کے دور دراز علاقوں میں شمسی توانائی کے منصوبے قائم کرینگے۔


اس سے قبل آج وزير اعظم نواز شريف کوئٹہ پہنچے تو سب سے پہلے انہوں نے آرمی چيف کے ہمراہ فوجی چھاؤنی کا دورہ کيا، انہوں نے شہداء کی يادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔


يادگار شہداء پر حاضری کے بعد وزيراعظم سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر گئے، جہاں انہیں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔


وزيراعظم کے دورہ کوئٹہ ميں ان کے ہمراہ وزیر داخلہ چوہدری نثار، وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ، محمودخان اچکزئی اور سینیٹر حاصل بزنجو بھی ہيں۔ سماء

کے

کا

eid

tragic

بلوچستان

ajk

Tabool ads will show in this div