اوول ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز آج دوبارہ اننگز کا آغاز کرے گا
اسٹاف رپورٹ
کوئنز پارک : نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن ویسٹ انڈیز تین سو دس رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ اننگز کا آغاز کرے گا، میزبان ٹیم کو کیویز پر نواسی رنز کی برتری حاصل ہے۔
کوئنز پارک اوول میں کھیلے جانے والے میچ کا دوسرا دن ویسٹ انڈین بلے بازوں کےنام رہا، جنہوں نے کیوی بولرز کو میچ پر کنٹرول حاصل نہ کرنے دیا، سولہ رنز پر دوسری وکٹ گرنے کے بعد گریگ اور کرک ایڈورڈز نے ترانوے رنز کی شراکت کے ذریعے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ ڈیرن براوو اور بریتھ نے چوتھی وکٹ کےلئے ایک سو بیاسی رنز جوڑ کر کیوی ٹیم کو دفاعی حکمت عملی اختیار کرنے پر مجبورکر دیا۔
بریتھ نے ایک سو انتیس اور ڈیرن براوو نے ایک سو نو رنز اسکورکئے۔ کرک ایڈورڈز نے پچپن رنز کی اننگز کھیلی، کیوی ٹیم کی جانب سےبولٹ نے دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر چندرپال چار اور کیمارروچ بغیرکسی رن کے کریز پر موجود تھے۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں دو سو اکیس رنز اسکور کئے تھے۔ سماء