ورلڈ کپ فٹبال میں دفاعی چیمپئن کا سفر ختم، اسپین کو چلی کے ہاتھوں شکست

اسٹاف رپورٹ

ریو ڈی جنیرو : فٹبال ورلڈ کپ ميں سب سے بڑا اپ سيٹ ہوگيا، چلی نے دفاعی چيمپئن اسپين کو 0-2 سے ہراکر واپسی کا ٹکٹ تھمادیا۔

ریوڈی جنیرو میں میچ کی ابتداء تیزی سے ہوئی، سبقت حاصل کرنے کیلئے دونوں ٹیموں نے ایڑی چوٹی کا زور لگادیا، 20 ویں منٹ میں چلی کے ایڈوارڈو وارگوس نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔

کھیل کے 45 ويں منٹ ميں چارلس ارآنگوئز نے چلی کیلئے دوسرا گول کرکے اسپین کیلئے مشکلات کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

دوسرے ہاف ميں اسپين کے کھلاڑيوں نے جان توڑ محنت کی ليکن مقررہ وقت ميں گول کرنے ميں کامياب نہ ہوسکے اور چلی نے ميچ صفر کے مقابلے میں 2 گول سے اپنے نام کيا۔

عالمی مقابلوں میں پانچواں موقع ہے کہ جب کوئی ٹيم اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے پہلے راؤنڈ ميں ہی ميگا ايونٹ سے باہر ہوگئی۔ سماء

decree

spinner

Tabool ads will show in this div