کاروائی کا فیصلہ،دنیا کی نظریں،حملہ آور کی شناخت

گوادر سی پیک کا مرکز ہے پوری دنیا کی نظریں گوادر پر ہیں ،نواب ثناء اللہ خان زہر ی

روزنامہ قومی آواز حب

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہر ی کا کہنا ہے کہ لسبیلہ کے کارکنان سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی و قومی اسمبلی کے آزاد امید وار محمد اسلم بھوتانی کی کامیابی کیلئے جدوجہد کریں، لسبیلہ اور گوادر کے عوام کیلئے محمد اسلم بھوتانی سے بہتر کوئی نمائندہ نہیں ہے۔  سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے جمعرات کے روز محمد اسلم بھوتانی کے حق میں دستبردار ہونے والے جماعت کے امیدوار سلیم شہزاد سولنگی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پارٹی عہد یداران سید شبیر شاہ ، سرفراز سومرو ، محمد ابراہیم اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نواب اللہ زہری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نےلسبیلہ گوادر کی نشست پر اپنا امیدوار آزاد امیدوار محمد اسلم بھوتانی کے حق دستبردار کیا کیوں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ لسبیلہ اور گوادر کے عوام کا اگر حقیقی معنوں میں وفاق میں نمائندگی کرسکتا ہے تو وہ اسلم بھوتانی ہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ محمد اسلم بھوتانی کے سابقہ ادوار میں انہوں نے جو کام کیے وہ لسبیلہ کی تاریخ میں کسی عوامی نمائندے نے نہیں کیے قومی اسمبلی کی یہ نشست جو لسبیلہ اور گوادر پرمشتمل ہے اور چونکہ گوادر سی پیک کا مرکز ہے پوری دنیا کی نظریں گوادر پر ہیں اور خصوصا گوادر کی عوام جو ایک عظیم منصوبے کے ہوتے ہوئے بھی پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ محمد اسلم بھوتانی جیسا لیڈر جو لیاری کے مقامیوں کی اراضیات کا دفاع کرسکتا ہے وہ گوادر کے عوام کے حقوق کا بھی تحفظ بہتر انداز میں کرسکتا ہے۔

نوابزادہ گزین مری کو نظربند نہیں کیا گیا، ڈپٹی کمشنر کوہلو

روزنامہ آزادی کوئٹہ

ڈپٹی کمشنر کوہلو آغانبیل اختر نے کہا ہے کہ نوابزادہ گزین مری کو کوہلو میں نظربند نہیں کیاگیا،انہیں سیکورٹی خدشات کی بناء پر کوہلو میں خصوصی سیکورٹی فراہم کی گئی تھی۔نوابزادہ گزین مری کو کوہلومیں سیکورٹی خدشات لاحق تھے جس بناء پرانہیں خصوصی سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔نوابزادہ گزین مری کو ایف سی کی فراہم کردہ سکیورٹی پر اعتراض تھااس لئے انہیں اب ایف سی کی جگہ پولیس اور لیویز کی سکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔ڈی سی کوہلو کا یہ بھی کہناتھا کہ نوابزادہ گزین مری کو نہ ہی نظربند کیاگیااورنہ ہی ان کے کہیں آنےجانےاورملاقاتوں پرپابندی ہےاس سےقبل نوابزدہ گزین مری کی سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو جاری ہوئی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایاتھا کہ انہیں کوہلو میں نظربند کردیاگیا جبکہ ان کےباہرنکلنےاور ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سانحہ مستونگ میں ملوث خود کش حملہ آور کی شناخت کر لی گئی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان اعتزاز احمد گورایہ 

روزنامہ جنگ کوئٹہ

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان اعتزاز احمد گورایہ نے مستونگ خود کش حملے سے متعلق پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ حملہ آور کی شناخت حفیظ نواز ولد محمد نواز ہوئی،حملہ آور میر پور ساکرو ٹھٹھہ کا رہائشی تھا،حملہ آور کا بھائی اور بہن 2 سال قبل  افغانستان جا چکے ہیں،سی ٹی ڈی کراچی نے اس حوالے سے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیاانھوں نے بتایا کہ ہم نے کسی قسم کا کوئی سہولت کار گرفتار نہیں کیااندیشہ ہے کہ سانحہ مستونگ حملہ کا سہولت کار مقامی ہےخود کش حملہ آور چوتھی لائین میں بیٹھا تھاجب کہ دھماکا کرنے سے قبل وہ اسٹیج کے سامنے آگیا،۔جائے وقوع سے خود کش حملہ آور کا ہاتھ ملا جس سے فنگر پرنٹ لیا گیا اور اس کی شناخت ہوئی ہے جب کہ فارنزک ٹیم شواہد اکٹھے کر کے لے جا چکی ہے تاہم اب تک رپورٹ نہیں ملی

پنجگور میں پی ٹی سی ایل کا نظام درہم برہم

روزنامہ آزادی کوئٹہ

 درجنوں فونز خراب ڈی ایس ایل کی خرابی معمول بن گئی ہے  صارفیں کے مطابق پی ٹی سی ایل کا محکمہ پنجگور میں سہولت دینے کی بجائے لوٹ مار کر رہی ہے صارفیں ماہانہ ہزاروں روہے پیکج کے تحت بلز جمع کرتے ہیں  اور محکمہ ریونیو کے مد میں سالانہ علاقےسے کروڑوں روپے وصول کرتے ہیں مگر اس کے باوجود صارفین سہولت سے محروم ہیں ڈی ایس ایل کی خرابی سست رفتاری معمول بن گئی ہےاور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ایکسچنج بھی کام چھوڑ دیتا ہے  جس سے فونز کا نظام درہم برہم ہوجاتاہے  دوسری جانب زیر زمیں 20/25 سال پرانے تاریں اب بوسیدہ ہوچکے ہیں اور پنجگور کے تقریبا 80 فیصد علاقوں میں ٹیلی فون کے ڈی پیز موجود نہیں اور سابقہ دور میں لائنوں کی توسیع اور نئے ڈی پیز کےنام پر لاکھوں روپے خرد برد کی نذر ہوگئے

حکومت بلوچستان کا ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے صنعتی یونٹس کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

روزنامہ بولان حب

حکومت بلوچستان کا ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے صنعتی یونٹس کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرتے ہوئےصوبے میں دو سو صنعتی یونٹس بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ،حب میں سو فیکٹریاں سیل ،جبکہ چاراضلاع میں اینٹوں کے سو بھٹے بھی بند کردئیے جائیں گے ۔ڈائریکٹر جنرل محکمہ ماحولیات محمد طارق زہری نے صحافیوں کوبتایا کہ صوبے میں پہلی مرتبہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے صنعتی یونٹس کے خلاف اتنی بڑی کارروائی کی جارہی ہے ،جس کے تحت صوبے میں دو سو صنعتی یونٹس بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ڈی جی محکمہ ماحولیات نے بتایا کہ ضلع لسبیلہ کے علاقے حب میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے سو فیکٹریاں سیل کرنے کے احکامات دے دئیے گئے ہیں ،اسی طرح صوبے کے چار اضلاع کوئٹہ،پشین ،مستونگ اور سبی میں میں اینٹوں کے سو بھٹے بھی بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔طارق زہری نے بتایا کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف وزری کرنے والےیونٹس کو متعدد بار وارننگ دی جاچکی ہے ،مگر وہ قوانین پر عمل نہیں کررہے ہیں ، انہوں نے صنعتی یونٹس بند کرنے کے احکامات پر آج سے عمل شروع کردیا گیا

nawab sana ullah zehri

aslam bhootani

Matung attack

environment department

Tabool ads will show in this div