فٹ بال ورلڈ کپ، ارجنٹینا کے میسی نے ایرانی کشتی ڈبو دی
اسٹاف رپورٹ
ریو : ارجنٹینا کے لیونل میسی نے آخری لمحات میں ایران کی نیا ڈبو دی۔ ارجنٹینا ایران کو ایک صفر سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا۔
میگا ایونٹ کے گروپ ایف میں ارجنٹینا اور ایران کی ٹیمیوں کا ٹکراؤ ہوا، کھیل کے پہلے ہاف میں ارجنٹینا کی ٹیم نے ایران پر تابڑ توڑ حملے کئے، پر مضبوط دفاع کے باعث گول کرنے میں ناکام رہے۔ کھیل کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
دوسرے ہاف میں ایران جارحانہ کھیل پیش کیا اور ارجنٹیناکے گول پوسٹ پرکئی حملے کئے پر ناکام رہے۔ آخری لمحات میں دونوں کے حملوں میں تیزی آگئی، پر قسمت کی دیوی ارجنٹینا پر مہربان رہی اور لیونل میسی نے شاندار موو بناکر گیند کو جال میں پہنچا دیا اور میچ کااختتام ایک صفر کے اسکور پر ارجنٹینا کے حق میں رہا۔
ارجنٹینا کی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، ایونٹ کے دسویں روز آخری میچ میں نائجیریا اور بوسنیا کی ٹیموں کے درمیان ٹکراؤ ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کےمطابق رات تین بجے کھیلا جائے گا۔ سماء