اسرائیل یہودی ریاست قرار، بل منظور، عرب اسرائیلی ارکان برہم

اسرائيل کی پارليمنٹ نے يہوديوں کی قومی رياست کا متنازع بل منظور کرليا، عرب اسرائيلی ارکان آگ بگولہ ہوگئے، مسودے کی کاپياں پھاڑديں۔ وزیراعظم نے فیصلہ کن لمحہ قرار دے دیا۔

اسرائيل يہوديوں کی رياست قرار، صہیونی پارليمان ميں يہوديوں کی قومی رياست کا متنازع بل منظور کرلیا گیا۔ اسرائيلی عرب ارکان سراپا احتجاج ہوگئے، بل کو جمہوريت کي موت قرار دے دیا۔

وزيراعظم نيتن ياہو نے متنازع بل کی منظوری کو فيصلہ کن لمحہ قرار ديا۔ يہ بل عربی زبان کی سرکاری حيثيت کم کرتا ہے، ناجائز صہيونی آباد کاری کو قومی مفاد قرار ديتا ہے اور ساتھ ہی مقبوضہ بيت المقدس کو اسرائيل کا دارالحکومت سمجھتا ہے۔

اسرائيل کے 20 فيصد شہری عرب ہيں، جن کی رياستی شناخت پر اب سواليہ نشان ہيں، بل کے حق ميں 62 جبکہ مخالفت ميں 55 ووٹ ڈالے گئے۔

bill

MUSLIM

ARAB

Jewish Nation State

Tabool ads will show in this div