ایم کیوایم کے سزایافتہ افراد پر سرکاری ادارے کی رپورٹ

کراچی آپریشن ایم کیوایم پر کتنا بھاری ثابت ہوا ۔ پانچ برسوں میں کارکنان کو دہشتگردی کے الزام میں سزائیں ہوئیں ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تیار کردہ تفصیلات سما نے حاصل کرلیں۔

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تیارکردہ تفصیلات کے مطابق، ایم کیوایم کے ایک سو چونتیس سے زائد دہشتگرد اور جرائم پیشہ عناصر کو سزائیں دی جاچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، ان سزایافتگان میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بتایا ہے کہ متحدہ کارکنان کوسزائے موت، عمر قید، اور اٹھائیس سال تک کی سزائیں ہوئیں ہیں۔ جبکہ مجرموں میں شامل سید آصف علی کو دو کیسز میں سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔

عبید کے ٹو کو دو الگ الگ کیسز میں چودہ سال اور عمر قید، انیس عرف کالا کو دس، ظفر عرف سپاری کو اکیس سال، جبکہ محمد عامر عرف لنگڑا کو اٹھائیس سال، اور سات مجرموں کو عمرقید کی سزائیں سنائی گئیں ہیں۔

MQM Pakistan

convicted MQM workers

Tabool ads will show in this div