زرداری سے اتحاد کے بجائے اپوزیشن میں بیٹھنا پسند کریں گے، عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن جیت کر جیالوں سے ہاتھ ملائیں گے نہ شریفوں کو گلے لگائیں گے، زرداری سے اتحاد کے بجائے اپوزیشن میں بیٹھنا پسند کریں گے ۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں انٹریو دیتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ بائیس سال سے کہہ رہا ہوں کرپشن ملک کو تباہ کررہی ہے،ڈالر 60 سے 130 تک پہنچ چکا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس بار دونوں جماعتیں ڈری ہوئی ہے کیونکہ کوئی امپائر نہیں ہے، اس مرتبہ عوام میں جو شعور آیا ہے وہ کبھی نہیں آیا، گزشتہ اور موجودہ الیکشن میں زمین آسان کا فرق ہے انہوں نجم سیٹھی اور افتخار چوہدری کا ساتھ ملایا تھا،پی ٹی آئی کی جیت دیکھ کر یہ پہلے سے شور مچارہے ہیں ، یہ باریاں لینے والوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا اچھا موقع ہے، اس بار ہم مکمل تیاری سے الیکشن میں جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اکثریت نہ ملی تو ملک کی بڑی بدقسمتی ہوگی، اکثریت ملنے پر ہی ہم بہتر طریقے سے کام کرسکتے ہیں، کوئی بھی پارٹی ہو ن لیگ یا پیپلزپارٹی نہیں چاہیئے، پیپلزپارٹی کے اتحاد کےبجائے اپوزیشن میں بیٹھنا پسند کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ان کے ساتھ بيٹھوں تو مجھ سے بڑا منافق کوئي نہيں ہوگا، يہ لوگ مجھ پر اسٹيبلشمنٹ کي مدد کا الزام لگاتے ہيں، بريگيڈئير رانجھا نے2013 ميں ان کيلئے دھاندلي کروائي، ہمارے اميدواروں کو آر او کے پاس نہيں جانے ديا گيا، نہيں کہہ سکتا برگيڈيئررانجھا کو ہدايات کس ليول پرمليں ، ہمارے اميدواروں نے سپريم کورٹ ميں شکايات درج کرائيں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری آمدنی کم ہے اور خرچے زیادہ ہیں خسارہ بہت زیادہ ہوگیا جس کے باعث ہم مقروض ہوگئے ہیں نواز شریف اور زرداری خود کرپشن میں ملوث ہیں اس لئے کرپشن نہیں روک سکتے ہیں ، کرپشن پر قابو پا کر دیکھائیں گے بلاتفریق احتساب تک کرپشن نہیں ختم ہوسکتی ملک ٹھیک کرنا ہے تو ادارے ٹھیک کرنا ہونگے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے ادارے تباہ کئے گئے، شہباز شریف نے عابد باکسر سے قتل کروائے، پنجاب میں شریف اور سندھ میں زرداری کا خوف ہے ، تمام پارٹیوں نے نیشنل ایکشن پلان پر دستخط کئے ہوئے ہیں اس پر عمل کرنا ہوگا ۔

IMRAN KHAN

IK

NML

Election 2018

Tabool ads will show in this div