فیصل آباد کا معرکہ، ن لیگ کے بڑے نام میدان میں

فيصل آباد ميں نون ليگ اور پی ٹی آئی ميں زبردست زور کا جوڑ پڑے گا، کرن ناز نے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن رہنماؤں سے گفتگو کی ہے، خلائی مخلوق سے بات جنات تک جا پہنچی۔

سماء کی اینکر کرن ناز خصوصی طور پر حلقے کی صورتحال کا جائزہ لینے فیصل آباد پہنچیں، جہاں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کڑا مقابلہ متوقع ہے۔

ن لیگ کی جانب سے عابد شیر علی، رانا ثناء اللہ اور طلال چوہدری جبکہ پی ٹی آئی کے فرخ حبیب اہم امیدوار ہیں۔

عابد شیر علی کہتے ہیں کہ فيصل آباد ميں بجلی چوری کا نام و نشان نہيں، فيسکو کی کارکردگی انتہائی اطمينان بخش ہے، بنی گالا ميں جنات ہيں، نئے چلے ميں نيا چہرہ نظر آتا ہے۔

پی ٹی آئی کے فرخ حبیب نے عابد شیر علی کو جھوٹا قرار دیا، بولے کہ انہوں نے جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے، ن لیگی رہنماء کبھی حلقے ميں آئے ہی نہيں، فيصل آباد ميں 10 گھنٹے کی لوڈشيڈنگ معمول ہے۔

سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلائی مخلوق نے پی ٹی آئی کو ٹکٹ کے پيسے ديئے اور ميرے ساتھيوں کو پارٹی چھوڑنے کا کہا۔

این اے 102 سے ن لیگ کے امیدوار طلال چوہدری نے بھی پی ٹی آئی اور پی پی پی کو آڑے ہاتھوں لیا، بولے کہ زرداری نام بدلنے کے ماسٹر ، ممکن ہے زرداری سی پيک کا بھی نام بدل ليں، کتاب نہ بھی کھلتی تو خان صاحب کا کردار کھلا تھا۔

PTI

ABID SHER ALI

rana sana

Election 2018

Kiran Naz

#GE2018

Talal Chodhary

zor ka jor

Tabool ads will show in this div