جمہوری حق کے استعمال کیلئے محفوظ ماحول یقینی بنایا جائے گا، آرمی چیف

Jul 19, 2018

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الیکشن سپورٹ سینٹر راولپنڈی کا دورہ کیا ہے، آرمی چیف کو ہونے والے اتخابات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو الیکشن کمیشن سے معاونت سے متعلق مکمل بریفنگ دی گئی جبکہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ فوج ضابطہ اخلاق کےتحت الیکشن کمیشن کومددفراہم کرےگی، جمہوری حق کے استعمال کیلئے محفوظ ماحول یقینی بنایا جائے گا۔

Election 2018

genral qamar bajwa

Tabool ads will show in this div