پاکستان کے خاندانوں میں جمہوریت کی پذیرائی

Jul 19, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/Beauty-Of-Democracy-Isb-Pkg-19-07.mp4"][/video]

ایک زمانہ تھاکہ جب خاندان کے کسی بڑے نے ایک پارٹی کی حمایت کی ٹھانی تو خاندان کے سب چھوٹے بڑے آنکھیں بند کرکے اُسی کے پیچھے لگ گئے۔زمانہ بدلا توگھر کے ہرفرد نے اپنی اپنی پارٹی منتخب کرلی۔حقیقی جمہوریت کا پیش خیمہ بننے والے اس نئے رجحان کی آج کل بہت پذیرائی ہے۔

آج کل ہرگھرمیں الیکشن کا سماں ہے۔کیا بچے کیا بڑے،سب کی اپنی اپنی پارٹی اور اپنے اپنے نعرےہیں۔اب گھر میں کسی کا کسی پر کوئی دھونس نہیں چلتا۔پاکستان میں یہ ہی وہ جمہوری کلچرہےجس کی ہمارے ملک کو ضرورت ہے۔

نئی نسل میں جمہوری قدروں کا پروان چڑھنا خوش آئند ہےاوراختلاف رائے ہی تو جمہوریت کا حسن ہے۔

عوام کہتے ہیں کہ جمہوریت میں ہر ووٹر اپنے ایک ووٹ کا مالک بھی ہے اور ذمہ دار بھی ۔ اس لیے  برادری سمیت ووٹوں کے ہر قسم کے ٹھیکہ سسٹم کا دور اب گیا۔

elections 2018

Tabool ads will show in this div