اڈیالہ جیل میں قید نوازشریف ،مریم نوازاورکیپٹن صفدرکاعزم پختہ ہے،پرویزرشید

Jul 19, 2018
[caption id="attachment_1186522" align="alignnone" width="640"] Sheikh Faisal Rasheed[/caption] [video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/Pervaiz-Rasheed-SOT-19-07-2.mp4"][/video]

مسلم لیگی رہنماءپرویز رشید نےکہاہےکہ اڈیالہ جیل میں قید نوازشریف اورمریم نوازکوآپس میں ملاقات کي اجازت نہيں۔نواز شريف، مريم اور کيپٹن صفدر کا عزم اسي طرح پختہ ہے۔

لیگی رہنما پرویز رشیدنےاڈیالہ جیل میں نوازشریف سےملاقات کی۔ملاقات کےبعدمیڈیاسےگفتگومیں پرویزرشیدنےکہاکہ اڈیالہ جیل میں قید نوازشریف اورمریم نوازکو بھي ملاقات کي اجازت نہيں۔ انھوں نےکہاکہ نوازشريف، مريم اور کيپٹن صفدر کا عزم اسي طرح پختہ ہے۔

پرویز رشید کاکہناتھاکہ يہ اليکشن نہيں،سليکشن کرنے کي کوشش کي جارہي ہے۔جو سہولت عمران خان کو دي گئي ہے وہ پاکستان کے تين دفعہ پاکستان کے منتخب وزيراعظم سے کيوں چھين لي گئي۔پرويز رشيد کاکہناتھاکہ انتخاب ميں مداخلت،شفافيت اسي دن متاثر ہوگئي تھي جس دن نواز شريف کو نا اہل قرار دے ديا گيا۔ انھوں نے زوردےکرکہاکہ  نوازشریف پرکوئي بدعنواني ثابت نہيں ہوئي۔ايک مقدمہ چار دفعہ چلتا ہے اور چارسزائيں سنادي جاتي ہے۔دوسري جانب لوگوں کو چاليس چاليس مقدمات ہيں۔

پرویزرشیدنےالزام عائد کیاکہ عمران خان اپنے فيصلے خود لکھتا ہےجبکہ نواز شريف کہتے ہيں کہ ووٹ کو عزت دو۔ووٹ کو عزت دينے کا مطالبہ کرنا جرم بنا ديا گيا ہے۔ووٹ کو عزت دو کا نعرہ جرم سمجھاجاتا ہے۔

 

 مزیدپڑھیے:اڈیالہ جیل میں ملاقات کاروز،لیگی رہنماؤں کی نوازشریف اورمریم نوازسے ملاقات

PERVEZ RASHEED