امریکی گالفرز کی صدر اوباما سے ملاقات،ٹائگرزووڈ بھی ہمراہ
اسٹاف رپورٹ
واشنگٹن : عالمی شہرت یافتہ گولفر امریکا کے ٹائیگر ووڈز ورلڈ کپ اسکواڈ کے ساتھ وہائٹ ہاؤس جاپہنچے، ملاقات میں صدر باراک اوباما نے امریکی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پریزیڈنٹ کپ کی فاتح امریکی ٹیم صدر سے ملاقات کے لئے وہائٹ ہاؤس پہنچی تو ٹائیگر ووڈز بھی اس کے ہمراہ تھے، پر وقار تقریب میں سابق عالمی نمبر ایک کی موجودگی نے ایونٹ کی رونق بڑھا دی، اس موقع پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے ٹیم سے ورلڈ کپ میں فتح کا تسلسل قائم رکھنےکی توقع ظاہر کی۔
رواں ہفتے میگا ایونٹ کے میچ میں امریکا اور جرمنی برازیل میں ٹکرائیں گی، مقابلے کی فاتح ٹیم ایونٹ کے راؤنڈ 16 کے لئے کوالیفائی کر جائے گی۔ سماء