کیلیفورنیا کے بعد اوریگن کا جنگل بھی جلنے لگا
[caption id="attachment_1204327" align="alignnone" width="640"]
photo source: Reuters[/caption]

کیلیفورنیا کے بعد امریکی ریاست اوریگن کے جنگل میں بھی بھیانک آگ طویل رقبے تک پھیل گئی ۔ ایک شخص ہلاک اور دو فائرفائٹرز زخمی ہوگئے ۔ قریبی آبادیوں کے مکین گھر بار چھوڑ گئے ۔
پورٹ لینڈ کے قریب جنگل میں تیز ہوا شعلے پھیلا رہی ہے ۔ قریبی آبادیوں سے لوگ ڈر کے مارے نکل چکے لیکن گاڑیاں آگ کی زد میں آ رہی ہیں ۔
شعلے ٹھنڈے کرنے کے دوران دو فائر فائٹرز زخمی ہوئے ۔ آگ بجھانے کے لیے طیاروں کی مدد بھی لی جا رہی ہے ۔
حکام کے مطابق، جنگل میں ٹریکٹر کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ۔