مستونگ خود کش حملہ آور کی شناخت، ہارون بلور پر حملے کا ملزم گرفتار

 

مستونگ میں خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد کی شناخت ہوگئی جبکہ بشیر بلور پر حملے کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سیکریٹری داخلہ بلوچستان نے کہا ہے کہ مستونگ میں خود کش حملہ کرنے والے دہشت گرد کی شناخت ہوگئی ہے جس کا نام حافظ نواز اور تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔ خود کش حملہ آور نے حال ہی میں داعش میں شمولیت اختیار کی تھی۔ جبکہ ایڈیشنل آئی جی خیبر پختونخوا کے مطابق پشاور حملے کے ماسٹر مائنڈ کا تعلق ہنگو سے ہے۔

واضح رہے کہ 13 جولائی کو بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی کارنر میٹنگ میں خود کش دھماکے سے پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی سمیت 149افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

سراج رائیسانی پی بی 32 سے امیدوار اور سابق وزیراعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی تھے اور ایک ہی حلقہ سے امیدوار تھے۔ نواب سراج رئیسانی کے بیٹے میر حقمل رئیسانی بھی چند سال قبل ایک دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔

دوسری جانب 10 جولائی کو رات گئے پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی انتخابی مہم کے دوران خودکش حملے میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار اور بشیر بلور کے صاحبزادے ہارون بلور سمیت 20 افراد جاں بحق،جب کہ 53 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ بعد ازاں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 28 ہوگئی تھی۔

سی سی پی او پشاور قاضی جمیل کے مطابق ہارون بلور کی کارنر میٹنگ کے دوران خودکش حملہ ہوا۔ اس سے قبل ے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے اے آئی جی شفقت ملک کا کہنا تھا کہ 'ابتدائی تفتیش کے مطابق حملہ خودکش تھا اور اس کا نشانہ ہارون بلور تھے'۔

کارنر میٹنگ کے منتظم اور عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ہارون بلور کارنر میٹنگ سے خطاب کے لیے جیسے ہی اندر داخل ہوئے تو کارنر میٹنگ کے مقام پر پہلے سے موجود خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آور کا سر ہمارے گھر کی چھت پر آگرا تھا۔

MASTUNG

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div