فٹبالرنیمار،گلیوں سے آسمان کے تارے تک کا سفر

اسٹاف رپورٹ


ریو : برازیلین فٹ بالر نیمار گلیوں کے تارے سے آسمان کا ستارہ بن گیا، اس باصلاحیت فٹ بالر کی جدوجہد نے اسی کھیل کی دنیا کا مشہور ستارہ بنا دیا ہے۔

نیمار کیلئے اگر کہا جائے کہ وہ آیا، اس نے دیکھا اور وہ چھا گیا تو غلط نہ ہوگا، یہ مثال برازیلین فٹ بالر نیمار پر بالکل صحیح بیٹھتی ہے، جو گلیوں سے اٹھا اور میدانوں پر چھا گیا۔

نیمار کے ٹرینر کو صرف چھ سال کی عمر میں اس کی صلاحیتوں کا پتا چل گیا تھا، ان کی آنکھوں میں آج بھی وہ مناظر جوں کے توں ہیں، جب انہوں نے پہلی بار نیمار کو کھیلتا دیکھا۔

نیمار کے اسکول پرنسپل بھی فٹ بال سے اس کی دیوانگی کے قصے سناتے نہیں تھکتے، نیمار جن گلیوں میں کھیلا انہیں کبھی نہیں بھولا، تب ہی تو اس نے برازیلین بچوں کے لئے انسٹی ٹیوٹ قائم کیا ہے، جہاں نہ صرف ننھے فٹ بالرز کو ٹریننگ ملے گی بلکہ ان کی تعلیم و تربیت میں بھی مدد کی جائے گی۔ سماء

کے

سے

spinner

Tabool ads will show in this div