کراچی سمیت ملک کےبیشترعلاقوں میں بارش اوربونداباندی کی پیش گوئی

Jul 19, 2018

محکمہ موسمیات نےدارالحکومت اسلام آباد میں اتوارتک بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ کراچی میں بھی آج بونداباندی کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آج سےاتوارتک اسلام آبادسميت کئي علاقوں ميں بارش کاامکان ہے۔ کراچی میں بھي بونداباندی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس کےعلاوہ آئندہ24گھنٹےمیں ملک کےمختلف حصوں میں بارش کی توقع ہے۔سرگودھا،فیصل آباد،ساہیوال اورملتان میں بارش کی پیشگوئی ہے۔پشاور،کوہاٹ،بنوں،ڈی آئی خان ڈویژن میں بھی بارش کاامکان ہے۔راولپنڈي،لاہورڈویژن اورکشمیرمیں بھی گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔ ادھرپنڈی بھٹیاں اورگردونواح میں موسلادھاربارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔

MET OFFICE

Tabool ads will show in this div