انتخابی امیدوار ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنائیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

Alauddin Mari. photo source: Samaa/Muhammad Atif
Alauddin Mari. photo source: Samaa/Muhammad Atif
[caption id="attachment_1203822" align="alignnone" width="640"] Alauddin Mari. photo source: Samaa/Muhammad Atif[/caption]

وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار الیکشن کمیشن آف پاکستان کے انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کو ہر حال میں یقینی بنائیں۔ نگران صوبائی حکومت صاف وشفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے پرامن ماحول میں انعقاد کی ذمہ دار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں انتخابات سے متعلق کمشنر مکران جاوید احمد شاہوانی کی بریفنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

کمشنر مکران جاوید احمد شاہوانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئندہ انتخابات کے تمام انتظامات اور تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ عام انتخابات سے متعلق مختلف منصوبے بھی تشکیل دیئے گئے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر پاک آرمی اور ایف سی خدمات لی جائیں گی۔ تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پرامن انتخابات کے انعقاد میں تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کو پرامن ماحول میں پولنگ اسٹیشنوں تک رسائی دی جائے گی تاکہ وہ اطمینان سے اپنے حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ لوگوں میں ووٹ کی اہمیت کا شعور اجاگر کرنا چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹرز انتخابی عمل میں حصہ لیں۔ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ انتخابی عمل میں مکمل غیرجانبدار رہتے ہوئے تمام امیدواروں کو یکساں اہمیت دی جائے اور انہیں ضروری سیکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

اس موقع پر نگران صوبائی وزیر نوید کلمتی اور ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) محمد وسیم بھی موجود تھے۔

Tabool ads will show in this div