مريم اورنگزيب نے ن ليگ کی سوشل ميڈيا سے متعلق خبروں کو مسترد کر ديا
ترجمان مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اطلاعات مريم اورنگزيب نے ن ليگ کي سوشل ميڈيا سے متعلق خبروں کو مسترد کر ديا۔
لاہور ميں نيوزکانفرنس کرتے ہوئے مسلم ليگ ن کي ترجمان مريم اورنگزيب کا کہنا تھا کہ سوشل ميڈيا ٹيم کو کل ہي تنخواہ دي ہے،ن ليگ کي سوشل ميڈيا سے متعلق خبر بے بنياد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل ميڈيا سيل بند نہيں کيا گيا،يہ مريم کا نہيں پارٹي کا سيل ہے، خبر بے بنياد ہے،نوازشريف کو مائنس کرنے کي ہر کوشش ناکام ہوگئي۔
انہوں نے ميثاقِ جمہوريت پر عملدرآمد نہ ہونے پر بھي افسوس کا اظہار کيا، کہا کہ بےنظيرکےقتل کےباعث ميثاقِ جمہوريت پرعمل نہ ہوسکا، سياست ميں ڈائيلاگ کاسلسلہ بندنہيں ہوناچاہئے۔
استغاثہ کوئی ثبوت کچھ بھی ثابت نہ کرسکا، جج نےفیصلےمیں لکھاکہ کرپشن ثابت نہیں ہوئی، 25 جولائی کو ووٹرگھروں سے نکلیں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ امتیازی سلوک کیاجارہاہے، پانامالیکس میں نوازشریف کا نام نہیں تھا، نوازشریف خود گرفتاری دینے پاکستان آئے، سب کچھ کے باوجود آج بھي سياسي محورنوازشريف کے گرد گھومتا ہے۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ن لیگ میں بڑی تبدیلی دیکھی، جو ہوا بنارہے تھے انہیں شہباز شریف نے فارغ کردیا جس میں مریم اورنگزیب سمیت نواز کی پوری سوشل میڈیا ٹیم فارغ ہوگئی۔