نوازشریف کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں، شہباز شریف

Jul 18, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/Shahbaz-Sharif-Speech-Jalsa-Rajanpur-18-07.mp4"][/video]

شہباز شریف نے کہا کہ کیا عمران خان جیسا شخص وزیراعظم بننے کا اہل ہے؟ایک طرف الزام خان ہے اور دوسری طرف عوام کا خادم ہے۔

روجھان مزاری میں مسلم لیگ ن کے جلسہ سےخطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں جنوبی پنجاب ن لیگ کاقلعہ ہے،اللہ مجھےخادم پاکستان بنائے،عوام کی خدمت میں آؤں گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب آیا تو میں راجن پور کےعوام کے درمیان پہنچا، جنوبی پنجاب کی ترقی وخوشحالی کے لئے کام کیا،راجن پورکے اسپتال میں24گھنٹے سی ٹی اسکین ہوتاہے، راجن پورکے اسپتال میں مفت علاج ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں، نوازشریف کو جیل میں پہلی رات فرش پرسونا پڑا، نوازشریف کو اپنی والدہ سےملنےنہیں دیا گیا،نوازشریف جانتے تھے کہ جیل جاؤں گا پھر بھی واپس آئے۔،

شہباز شریف نے کہا کہ کیا عمران خان جیسا شخص وزیراعظم بننے کا اہل ہے؟ عمران خان نے 5سال جھوٹ بولے نہ کوئی اسپتال بنایا اورنہ کوئی کالج بنایا، پشاور میں ڈینگی نے حملہ کیا تو جھوٹا نیازی خان نتھیا گلی چلاگیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے عوام کی سہولت کیلیے پنجاب میں صحت کارڈ کا اجرا کیا، ایک طرف الزام خان ہے اور دوسری طرف عوام کا خادم ہے۔

IMRAN KHAN

PML N

Election 2018

Nawaz Shariff

shahbaz shariff

Tabool ads will show in this div