نیپرا کی عوام سے 30 کروڑ بٹورنے کی تیاری

نيپرا نے بجلی صارفين کی جیبوں سے مزید 30 کروڑ روپے بٹورنے کی تیاری کرلی، سی پيک منصوبے کی سيکيورٹی فيس کے نام پر عوام پر اضافی بوجھ ڈالا جائے گا، فیس بجلی نرخوں ميں شامل کرنے کی اجازت دیدی۔

بجلی صارفین پر 30 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی فیس بجلی صارفین سے بٹورنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق نیپرا نے سیکیورٹی فیس بجلی نرخوں میں شامل کرنے کی اجازت دے دی، ٹی وی فیس سرچارجز کے بعد سی پیک سیکیورٹی فیس بھی صارفین دیں گے۔

فیصلے کے مطابق ہر توانائی منصوبے میں سیکیورٹی پر سالانہ 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر خرچ کرنا لازم ہوگا، سیکیورٹی فیس کی مد میں بجلی صارفین پر سالانہ 30 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

Electricity Bills

Security Fees

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div