بارباڈوس ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کی ویسٹ انڈیز کو شکست

اسٹاف رپورٹ


بارباڈوس : بارباڈوس ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تریپن رنز سے شکست دے دی، کیویز نے تین میچز کی ٹیسٹ سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔

کینسنگٹن اوول میں کھیلے جانے والے میچ کے آخری دن مہمان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز تین سو اکتتیس رنز سات کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کی، دن کے مقررہ نوے  اوورز میں میچ جیت کے لئے ویسٹ انڈیز کو تین سو آٹھ رنز کا ہدف ملا۔

میزبان ٹیم دوسری اننگزمیں دو سو چون رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، جے سن ہولڈر نے باون اور ڈیرن براوو نے چالیس رنز اسکور کئے، بولٹ، سائوتھی اور کریگ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

فاتح نیوزی لینڈ کی ٹیم نے تین میچز کی ٹیسٹ سیریز دو ایک سے جیت لی، دوسری اننگز کے سنچری میکر کین ولیم سن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جب کہ سیریز میں چار سو سولہ رنز بنانے پر ان کو مین آف دی سیریز ایوارڈ بھی دیا گیا۔ سماء

کی

کو

Tabool ads will show in this div