چارسدہ کی سرجڑی بہنوں کے علاج میں پی آئی اے کی رکاوٹ
چارسدہ کی سرجڑی بہنیں صفا اور مروہ کا علاج کیلئے لندن جانا مشکل ہوگیا ۔ ننھی بہنوں کے پاسپورٹ، ویزے، اور ٹکٹ تو تیار ہیں ۔ پھر رکاوٹ کیا ہے۔
چارسدہ کی سر جڑی بہنیں صفا اور مروہ کا علاج کے لئے روانگی کا وقت قریب آیا تو لاجواب سروس کے باکمال لوگوں نے نئی رکاوٹ کھڑی کردی۔
اکتیس جولائی کو اسلام آباد سے برمنگھم روانہ ہونے والی سرجڑی بہنیں اب چودہ اگست کوتب ہی جا پائیں گی جب اسٹریچر کے لیے قومی ایئرلائن کو چھ لاکھ روپے جمع کروائیں گے۔
سماء کی کوشش سے صفا اور مروہ کے لئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اٹھارہ کروڑ روپے جمع کیے۔ جبکہ سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویزحٹک نے بیرون ملک جانے کی ٹکٹ فراہم کیں تھیں۔
شہریوں کا کہنا ہے جن بچیوں کواسپیشل سمجھ کر مفت لے جانا چاہئے تھا، پی آئی اے انتظامیہ ٹکٹ ہونے کے باوجود مزید رقم کا مطالبہ کررہے ہیں۔