تیسرا ون ڈے،زمبابوےکاپاکستان کوجیت کےلیے68رنزکاہدف

Jul 18, 2018
Pakistan players celebrate a wicket during the final of the tri-series played between Pakistan and Australia in a T20 tri-series at the Harare Sports Club, July 8, 2018. / AFP PHOTO / Jekesai NJIKIZANA

پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں شاندار بالنگ کےذریعےزمبابوےکو67رنزپرآؤٹ کردیا۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے5 وکٹیں حاصل کیں۔

بلاویومیں کھیلے جانےوالےتیسرےون ڈےمیچ میں زمبابوےنےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کافیصلہ کیا۔ ماسویری صرف ایک رن پرعثمان خان کی گیندپرآؤٹ ہوئے۔ کپتان مساکاڈزا صرف 10 رنزپرجنید خان کاشکار بنے۔موساکانڈاکوبھی جنید خان نےصفرپرآؤٹ کیا۔

اس کےبعد فہیم اشرف کی شاندار بالنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔انھوں نے پی جےمورکوایک رن پر آؤٹ کیا۔چیبھابابھی 16 رنزپرفہیم اشرف کےہاتھوں آؤٹ ہوئے۔چگم بوراکوفہیم اشرف نے9رنزپرآؤٹ کیا۔ چھیسورو صفرپریاسرشاہ کاشکار بنے۔موزاربانی 4رنزپرشاداب خان کی گیندپرآؤٹ ہوئے۔ گراوا کوفہیم اشرف نےایک رن پرآؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 5 کھلاڑی آؤٹ کئے۔جنید خان نے2کھلاڑی آؤٹ کئے۔عثمان خان ،یاسرشاہ اورشاداب خان کےحصےمیں ایک ایک وکٹ آئی۔

faheem ashraf

Tabool ads will show in this div